Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی واک پر لندن پولیس میں ہلچل

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
لندن میں علاج کے لیے قیام پذیر سابق وزیراعظم نواز شریف کی جب بھی نئی ویڈیو یا تصاویر سامنے آتی ہیں تو پاکستان میں تو ہلچل مچ ہی جاتی ہے اس بار لندن پولیس میں بھی ان کی ہائیڈ پارک میں واک کی ویڈیوز نے ہلچل مچا دی ہے۔
چند روز قبل نواز شریف اپنے ساتھیوں سمیت لندن کے مشہور ہائیڈ پارک میں واک کے لیے گئے تو ان کے ہمراہ آٹھ افراد تھے جبکہ لندن میں کورونا لاک ڈاؤن کے تحت چھ سے زائد افراد کا اکھٹا ہونا منع ہے۔
ویڈیو کا سامنے آنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف میٹروپولیٹین پولیس کو ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شکایت پہنچا دی گئی کہ سابق وزیراعظم نے مقامی کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
ریڈئینٹ نامی ٹوئٹر صارف نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ افراد’چھ افراد کے قاعدے‘ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف نے نواز شریف کا نام اور ایڈریس بھی لکھ دیا۔

ٹویٹ کے جواب میں لندن پولیس نے صارف سے واقعے کی تفصیلات مانگ لیں۔ جس پر صارف نے پولیس کو پیغام بھیج کر تفصیلات مہیا کر دیں۔

اس کے جواب میں میٹروپولیٹن پولیس نے ٹوئٹر صارف کو آگاہ کر دیا کہ مقامی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا کےحوالے سے  نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت متفرق خاندانوں کے زیادہ سے زیادہ چھ افراد ان ڈور یا آؤٹ ڈور اکھٹے ہو سکتے ہیں۔ ان قواعد کا اطلاق 12 سال سے کم عمر بچوں پر نہیں ہوتا۔

شیئر: