Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : مراکش میں 3498 نئے مریض، لبنان میں 8 ہلاک

’مراکش میں گزشتہ روز 40 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الانباء)
مراکش اور لبنان میں کورونا وائرس کے مزید نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3498 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 148 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 46 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد ہلاک شدگان کی کل مجموعی تعداد بڑھ کر 2818 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 989 افراد شفایاب ہوگیے ہیں جبکہ ملک بھر میں 25 ہزار 341 افراد زیر علاج ہیں‘۔
دوسری طرف لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1368 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے‘۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 59 ہزار881 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 8 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 509 ہوگئی ہے‘۔
’شفایاب حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 26468 ہوگئی ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: