Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا وائرس کرفیو ختم

شادی بیاہ ، مختلف تقریبات اور اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔ (فوٹو گلف نیوز)
کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے کویت میں  ملک گیر  لگایا گیا کرفیو  اٹھا لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا نے  بتایا ہے کہ کویت میں لگایا  گیا کرفیو 30 اگست کو ختم کر دیا جائے گا تاہم  عوامی مقامات پر کچھ سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

تاحال 7 ہزار 616 افراد میں وبائی مرض کی علامات موجود ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

حکومت کی جانب سے جمعرات کی شام بتایا گیا ہے کورونا وائرس کے تحت لگایا گیا کرفیو ختم کرنے کے بعد بھی اس وائرس کو  روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پرعمل درآمد کرایا جائے گا ۔
شادی بیاہ کی پارٹیوں، مختلف تقریبات اوردیگر ہرقسم کی محفلوں یا اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔
کویت میں گذشتہ روز جمعرات کو بھی کورونا وائرس کے 622 کیسز کی تصدیق  ہوئی ہے۔

جمعرات کو بھی کورونا وائرس کے 622 کیسز کی تصدیق  ہوئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 ہزار 767 ہوگئی ہے۔
جمعرات کو مزید دو ہلاکتوں کے باعث اس وباء سے ملک بھر میں  مرنے والوں کی تعداد 509 ہوگئی ہے۔
ہزاروں مریضوں کے صحت یاب ہوجانے کے باوجود تاحال 7 ہزار 616 افراد ایسے ہیں جن میں وبائی مرض کی علامات موجود ہیں۔
 

شیئر: