Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اور روسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

 اوپیک پلس کے معاہدوں کے نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمر پوتن کے درمیان  ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تیل منڈیوں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے معروف گروپ اوپیک پلس  کے معاہدوں کے نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز نے کریملن سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر کو دونوں رہنماؤں نے عالمی تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اس شعبے میں قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمر پوتن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں میں تعاون اور مملکت میں کورونا کےعلاج کے لیے روس کی تیار کردہ نئی ویکسین سپوتنک کے استعمال  کے امکان سے متعلق بھی گفتگو کی۔

 

شیئر: