Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیب کھانے سے ڈاکٹر آپ سے دور رہتا ہے؟

ایک درمیانے درجے کے سیب میں 95 کیلوریز ہوتی ہیں (فوٹو: پکسابے)
انگریزی زبان کی ایک پرانی کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ جاتے ہیں، لیکن آخر سیب میں ایسی کون سی خصوصیات ہیں جو آپ کو بیماریوں سے بچاتی ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کو خوراک میں شامل کرنے سے آپ کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔
سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ سیب میں کون سے غذائی اجزا ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔

 

ایک درمیانے درجے کے سیب میں 95 کیلوریز ہوتی ہیں۔ 25گرام کابوہائیڈریٹس، فائبر چار اعشاریہ پانچ گرام، وٹامن سی روزانہ کی مقدار کا نو فیصد، تانبا پانچ فیصد، پوٹاشیم چار فیصد اور وٹامن کے تین فیصد ہوتا ہے۔
سیب میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود فری ریڈیکلز نامی مضر صحت کمپاؤنڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے جس سے بیاریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
بیس ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ زیادہ سیب کھانے سے سٹروک سمیت دل کی دیگر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
اس کی وجہ سیب میں موجود فلیونائڈز کپماؤنڈز ہو سکتے ہیں جو انفلیمیشن کو کم کرتے ہیں اور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

سیب میں حل ہو جانے والا فائبر بھی ہوتا ہے جو بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔
سیب میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور فلوونائڈز جیسے کمپاؤنڈز سے کینسر کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ زیادہ سیب کھانے والے افراد میں مختلف اقسام کا کینسر پیدا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیب میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس سے انسان کم خوراک کھاتا ہے اور وزن بھی کم ہوتا ہے۔
سیب ہڈیوں، دماغی صحت اور دمہ  کے لیے بھی مفید ہیں۔

شیئر: