Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل سے بارش اور تیز ہوائیں متوقع

متعدد علاقوں میں آئندہ ہفتے بادل چھائے رہیں گے (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے سے شمالی سعودی عرب میں بارش کا ہفتہ ہوگا۔  منگل 20 اکتوبر سے اس کا آغاز ہوجائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں آئندہ ہفتے بادل چھائے رہیں گے۔ بارش برسے گی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ 24 سے 26 اکتوبر کے درمیان تیز ہواؤں کا زور رہے گا۔
 مکہ اور مدینہ سے ملنے والی رپورٹوں سے پتا چلا ہے کہ ان دونوں شہروں کے درمیان پیر کو دن میں مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلتی رہیں۔
ہواؤں کا رخ مشرق سے مغرب کی جانب تھا- گرد بھی اڑتی رہی۔ درجہ حرارت بھی بڑھا رہا- البتہ مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم رہا- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل کو ملک کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ ہوگا جبکہ گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ بھی دیکھنے میں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو شمال مغرب سے شمال کی جانب فی گھنٹہ 36 کلومیٹر تک کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں ڈیڑھ میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔  

شیئر: