Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیار گھروں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف

لوہا، المونیئم ، دروازے، کھڑکیاں اور فنیشنگ سب میں ملاوٹ شدہ سامان استعمال ہوتا ہے۔ فوٹو انسپلیش
انجینیئر ترکی الحصینی نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں فروخت کے لیے پیش ہونے والے گھروں کی تعمیر میں ملاوٹ شدہ سامان استعمال کیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا لوہا، المونیئم ، دروازے، کھڑکیاں اور فنیشنگ سب میں ملاوٹی سامان استعمال ہوتا ہے، یہ کھلی مارکیٹ ہے جس پر کسی کی نگرانی نہیں‘۔ 
الاخباریہ ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ ایک سال پہلے سعودی کوالٹی اتھارٹی نے کہا تھا کہ مارکیٹ میں موجود 70 فیصد تعمیراتی سامان ملاوٹ شدہ ہے۔ یہ خطرناک امر ہے جس پر اداروں کی جانب سے نگرانی ضروری ہے‘۔ 
’ تعمیراتی کارخانوں پر اداروں کی نگرانی ضروری ہے تاکہ معلوم ہو کہ وہ کس معیار کی چیزیں تیار کر رہے ہیں‘۔ 
’ تیار شدہ گھروں میں اس بات کا اندازہ کرنا مشکل ہے کہ اس کی تعمیر میں کیا خامیاں ہیں تاہم رہائش اختیار کرنے کے بعد مسائل نمایاں ہونا شروع ہوتے ہیں‘۔ 

شیئر: