Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی علامات، ہسپتال جانا کب ضروری ہے؟

  جمعے کو 400 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے کورونا کی ابتدائی علامات کے حوالے سے  بیان جاری ہے۔ 
وزارت صحت سے دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا کی ابتدائی علامتیں کیا ہیں اور کیسی علامتیں نمودار ہوں کہ متاثرہ شخص کو ہسپتال جانا ضروری ہوجائے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تنفس میں دشواری ہورہی ہو، سینے میں درد ہو یا مسلسل دباؤ ہو یا بیدار نہ ہوپارہا ہو، مسلسل بیداری کی کیفیت طاری ہو یا چہرے کا رنگ تبدیل ہوگیا ہو یا ہونٹ نیلے پڑ گئے ہوں۔ ایسی صورت میں 937 پر رابطہ کرکے مدد طلب کرنا ضروری ہوگا اور ہسپتال میں داخلہ لازمی ہوجائے گا- 
وزارت صحت نے مزید کہا کہ اگر جسم گرم ہو، کھانسی آرہی ہو، گلے میں خراش ہو اور عضلات اکڑ رہے ہوں تاہم سانس لینے میں دشواری نہ ہورہی ہو تو ایسی صورت میں ہسپتال جانا ضروری نہیں کیونکہ جسم کا گرم ہونا، کھانسی آنا، تنفس میں دشواری کے بغیر عضلات میں درد اٹھنا اور گلے میں تکلیف کورونا ابتدائی علامتیں ہیں۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب میں  جمعے کو 400 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 53 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیئر: