Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار کو چکمہ، فرار ہونے والے مصری بچے کی تلاش

گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکارشدید زخمی ہوا۔( فوٹوسبق)
مصر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اس بچےکی تلاش ہے جو ٹریفک پولیس اہلکار کو چکمہ دے کرموقع سے فرارہو گیا تھا۔ 
پولیس اہلکار نے لڑکے سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جس پر لڑکے نے الٹا اہلکار سے ماسک کا سوال کردیا۔ اہلکارکے جواب پر لڑکے نے کہا جب تمہارے پاس ماسک نہیں ہے تو میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے یہ کہہ کر لڑکا تیزی سے گاڑی بھگا کرنکل گیا جس سے پولیس اہلکارشدید زخمی ہوا۔
مصری اخبار ’الیوم السابع‘ نے  وائرل ہونے والی وڈیو اور سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نہ صرف لڑکے کو گرفتار کرے بلکہ اس کو گاڑی دینے اور چلانے کی اجازت دینے والے کو بھی حراست میں لیا جائے۔ 
واضح رہے  وڈیو مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو گاڑی میں ہی سوار لڑکے کے کسی ساتھی نے بنائی تھی۔ 
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اہلکار لڑکے سے ڈرائیونگ لائسنس کا سوال کرتا ہے تو الٹا لڑکا اس سے کہتا ہے تم نے ماسک کیوں نہیں پہنا جس پر اہلکار کہتا ہے کہ میرے پاس ماسک نہیں ہے۔ 
اہلکار کا جواب سن کر لڑکا فوری طور پر جواب دیتا ہے کہ جب تمہارے پاس ماسک نہیں تو میرے پاس بھی لائسنس نہیں یہ کہتے ہی تیزی سے گاڑی بھگا کر لے جاتا ہے جس سے اہلکار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو جاتا ہے۔ 
 پولیس کا کہناہے کہ لڑکے کی تلاش جاری ہے۔ اہلکار گاڑی کی نمبر پلیٹ نوٹ نہ کرسکا جس کی وجہ سے اس کی تلاش دشوار ہو گئی ہے۔

شیئر: