Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوشگوار ازدواجی زندگی، کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟

پیو سنٹر فار ریسرچ کے سروے کے مطابق جو جوڑے ساتھ مل کر گھریلو کام کرتے ہیں ان کا تعلق زیادہ مستحکم اور خوشگوار رہتا ہے (فوٹو: انسپلیش)
میاں بیوی کے درمیان مضبوط رشتے کے لیے یہ ایک جادوئی فارمولہ ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ چند معمولی عادات اپنا کر گھر میں تعلقات کو مزید خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
سماجی ماہرین کے مطابق کوئی بھی تعلق اور رشتہ پریشانیوں سے مکمل خالی نہیں ہو سکتا اور تعلقات میں پریشانیوں اور بحرانوں کا سامنا کرنا معمول کی بات ہے تاہم اگر آپ مضبوط اور خوشگوار تعلقات کے لیے جادوئى نسخے کی تلاش میں ہیں تو یہاں ایک مجموعہ دیا گیا ہے جو سب خوشگوار جوڑے اپناتے ہیں۔
ہم ذیل میں جائزہ لیتے ہیں تاکہ آپ کو ممکنہ حد تک صحت مند اور مشکلات سے پاک تعلقات سے لطف اندوز ہونے میں مدد ملے۔
الرجل ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق جب آپ اپنے جیون ساتھی سے میز پر کچھ رکھنے یا دورازہ تھامنے کا کہتے ہیں تو اس کے لیے ’پلیز‘ اور ’آپ کا شکریہ‘ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
یہ ذوق اور اخلاق کے زمرے میں آتا ہے۔ میاں بیوی کو اپنے رشتے میں اخلاق سے پیش آنا چاہیے اور باہمی احترام رکھنا چاہیے۔
اس اہم رشتے میں اگر کوئی اپنے ساتھی کا شکریہ ہی ادا کر دے تو وہ اگلے کو خوش کر سکتا ہے، اس سے نہ صرف تعلق مستحکم ہوگا بلکہ انسان خوش بھی رہتا ہے۔
اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سوشل میڈیا پر تفصیلات شیئر نہیں کرنی چاہیے جیسے کے لوگ شادی کی پہلی سالگرہ، آئس کریم اور کافی سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہیں جو بعض اوقات تناؤ اور شبہات کو جنم دیتا ہے۔

میاں بیوی کو اپنے رشتے میں اخلاق سے پیش آنا چاہیے اور باہمی احترام رکھنا چاہیے (فوٹو: انسپلیش)

ہیورفورڈ کالج کی ایک تحقیق کے مطابق جو جوڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہر تفصیل شیئر کرتے ہیں اکثر ان کو اپنے عدم تحفظ کا احساس ہوتا ہے جبکہ اپنے رشتے کو غیر محفوظ بھی سمجھتے ہیں۔
 ایک اور تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد جتنے سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے اور نئی چیزیں کرنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی ان کا رشتہ مضبوط تر ہوگا۔
تحقیق میں کہا گیا ہے ’اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی مہم جوئی کے لیے بڑی رقم ادا کریں، آپ عام سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں، نئی جگہوں کی سیر کر سکتے ہیں یا کسی جگہ پر بغیر منصوبہ بندی کے جا سکتے ہیں، آپ اس سے یقیناً مطف اندوز ہوں گے۔‘

باورچی خانے میں بھی میاں بیویکو مل جل کرکام کرنا چاہیے (فوٹو: انسپلیش)

تحقیق کے مطابق ’ہم یہاں قریبی تعلقات کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ جسمانی رابطہ جیسے گھر میں فلم دیکھنے کے دوران ہاتھ تھامنا، میاں بیوی کے مابین مستقل جسمانی رابطے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے كى طرف مائل رہیں، کیونکہ یہ ان کے تعلقات کو مستحکم کرتا ہے ، ان کی قربت کو بڑهاتا ہے اور ایک دوسرے کے لیے ان کی خواہش کو بڑهاتا ہے۔‘
شادی شدہ جوڑے باورچی خانے میں گندے برتن نہیں چھوڑتے اور وہ اکثر مل کر یہ کام کرتے ہیں۔
پیو سنٹر فار ریسرچ کے سروے کے مطابق جو جوڑے ساتھ مل کر گھریلو کام کرتے ہیں ان کا تعلق زیادہ مستحکم اور خوشگوار رہتا ہے۔ وہ اکثر گھریلو کاموں کو ایک ساتھ تقسیم کرنے اور ہر چیز کو بانٹتے ہیں، اور اس طرح انہیں ان مشکلات كا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے جو گھر کے کام مل كر نہیں كرتے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں