Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی انتخاب: امریکی شہریوں کو شدت سے نتائج کا انتظار

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن آگے ہیں جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوچکے ہیں اور ووٹوں کی متنازع گنتی روکنے کے لیے وہ امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
امریکی عوام کا انتخابات کے دوران کیا رد عمل رہا، دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں

میلانیا ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں اپنا ووٹ ڈالا

مختلف ریاستوں میں انتخابی نتائج کے اعلان کے لیے واچ پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کاؤ بوائز کے لیے مشہور ریاست ٹیکساس میں شہریوں نے ووٹنگ سٹیشن تک جانے کے لیے گھوڑوں کا انتخاب کیا۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں جشن کا سما ہے۔

وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے مخالفین جھنڈے اور بینرز اٹھائے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ریاست فلوریڈا میں پولنگ سٹیشن کے قریب جو بائیڈن اور ٹرمپ کے حامی اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ 

وائٹ ہاؤس کے قریب ’بلیک لائیوز میٹر‘ پر جمع ہوئی سیاہ فام فیملیز شدت سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیاہ فام امریکیوں کی اکثریت جو بائیڈن کی حامی ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 جوبائیڈن نے 238 الیکٹورل ووٹ جیتے جبکہ صدر ٹرمپ نے 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے

شیئر: