Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تجارتی مراکز سیل سیزن کا دورانیہ بڑھائیں‘

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت نے مقامی شہریوں اورعیر ملکیوں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کے لیے تجارتی مراکز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے یہاں سیل سیزن کے دورانیے میں توسیع کریں۔
  وزارت  کا کہنا ہے کہ سیل سیزن میں لوگوں کوبڑی تعداد میں جمع ہونے سے روکنے کے لیے تجارتی مراکز کو سیل سیزن کا دورانیہ بڑھانے کا موقع دیا گیا ہے جس سے ان کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
اخبار چوبیس کے مطابق وزارت  کا کہنا ہے کہ  تجارتی مراکز میں طبی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے۔ صارفین کو سیناٹائزر فراہم کئے جائیں۔

تجارتی مراکز درجہ حرارت چیک کرنے کا اہتمام کریں (فوٹو ایس پی اے)

وزارت تمام تجارتی مراکز پر یہ پابندی بھی لگائے ہوئے کہ وہ کارکنان اور صار فین کا درجہ حرارت چیک کرنے کا اہتمام کریں اور  شاپنگ ٹرالی کو سیننیٹائز کیا جاتا رہے۔
 تجارتی مرکز کے فرش، دیواروں اور تمام حصوں کی تمام حصوں کی صفائی کی جائے۔
وزارت نے پھر انتباہ کیا کہ جو تجارتی مرکز احتیاطی تدابیر کی  پابندی نہیں کرے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ بار بار خلاف ورزی پر سزا دگنی اور تجارتی مرکز سیل کردیا جائے گا۔
اگر تجارتی مرکز کے اندر یا باہر صارفین کی تعداد حد سے زیادہ پائی گئی تو تجارتی مرکز سے فی کس پچاس ہزار ریال جرمانہ لیا جائے گا۔

شیئر: