Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش، ’خوشی کا اندازہ نہیں‘

دونوں میاں بیوی سکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں (فوٹو: اے پی)
امریکی ریاست مِشی گن میں 14 بیٹوں کی وجہ سے مشہور خاندان کے ہاں 30 برس کے انتظار کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بچی کے باپ جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ دونوں کی عمر 45 برس ہے۔
جے شوانڈٹ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی بچی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور خاندان میں بیٹی کی شمولیت پر پرجوش ہیں۔

 

مرسی ہیلتھ ہسپتال میں بچی کی پیدائش کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ سال کئی وجوہات سے یادگار رہا لیکن میگی جین ایک ایسا تحفہ ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘
اس جوڑے کے سب سے بڑے 28 سالہ بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والدین سوچتے تھے کہ ان کے ہاں کبھی بیٹی پیدا نہیں ہوگی۔ ’مجھے معلوم نہیں کہ میری ماں نے کبھی لڑکیوں والے گلابی رنگ کے کپڑے خریدے ہوں۔‘
دونوں میاں بیوی سکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی جانے سے پہلے 1993 میں شادی کی اور جب وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تو ان کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ہو چکی تھی۔
جے شوانڈٹ کے پاس قانون کی ڈگری ہے جبکہ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ نے سوشل ورک میں ایم اے کر رکھا ہے۔

شیئر: