Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان کے 22 افراد کو طوفان نگل گیا

طوفان ’ایتا‘ دیگر لاطینی ممالک کی جانب بھی بڑھ رہا ہے۔ فوٹو گارڈین
لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں شدید طوفان کے باعث ملبے میں دبی خاتون کے خاندان کے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق گوئٹے مالا میں ’ایٹا‘ طوفان کے باعث لینڈ سلائیڈ سے ایک گاؤں مکمل تباہ ہو گیا ہے۔
پہاڑی گاؤں کیخا میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ گاؤں کی رہائشی گلوریا کے خاندان کے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انہیں خود ریسکیو ٹیم کی مدد سے ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تھا۔
گلوریا نے بتایا کہ ان کے والدین، بچوں، دادا، دادی اور بہن بھائیوں سمیت خاندان کے دیگر ممبران طوفان میں ہلاک ہو گئے ہیں۔  
پہاڑی علاقے کیخا تک رسائی مشکل ہونے کے باعث 55 فوجی، 25 فائر فائٹر اور 15 پولیس افسران مشکل سے علاقے تک پہنچے ہیں جہاں زندہ بچنے والوں کی تلاش جاری ہے۔
گوئٹے مالا کی کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  تباہ شدہ گھروں تلے دبی ہوئی لاشوں کی تلاش میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
گوئٹے مالا میں 150 افراد طوفان ’ایٹا‘ کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کے اثرات دیگر قریبی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جن میں میکسیکو، نکاراگوا، ہونڈورس، کوسٹا ریکا اور پانامہ شامل ہیں، جہاں 65 افراد تباہی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیوبا میں بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے باعث ہزاروں شہریوں نے اپن گھر خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔
1998 میں بھی لاطینی امریکہ میں اسی نوعیت کا شدید طوفان ’ہوریکین مچ‘  آیا تھا جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: