Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امریکہ میں سمندری طوفان کے سبب خام تیل کی قیمت  میں اضافہ

 امریکی تیل کی 15 لاکھ  بیرل سے زیادہ پیداوار کو روک دیا گیا ہے۔ (فوٹو فوربس)
امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان لورا  کے باعث تیل کی قیمتیں گذشتہ پانچ ماہ کی  بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شمالی امریکہ میں قائم توانائی کی صنعت کا مرکز اس سمندری طوفان کے سبب متاثر ہے۔

امریکہ میں ایندھن کی قیمت میں اس کا اثر زیادہ محسوس ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

ٹیکساس کے ساحل سمندر  پر واقع شمالی امریکہ کی سب سے بڑی ریفائنری اور سعودی آرامکو کے مشترکہ پلانٹ اور ریفائنرز نے سمندری طوفان کے رکنے تک  آپریشن بند کردیا ہے۔
آرامکوکی جانب سے کہا گیا ہے" سمندری طوفان لورا سے پہلے ساحل کے قریب اس ریفائنری اور کیمیائی پلانٹ میں ہر قسم کا کام بند کردیا گیا۔
یہ سب اس لیے کہ یہاں کے ملازمین  اور دیگر رہائشیوں کی حفاظت ہمارا بنیادی فرض ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ہماری اولین ترجیح بھی یہی ہے۔

سعودی آرامکو کے مشترکہ پلانٹ نےطوفان رکنے تک  آپریشن بند کردیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

طوفان کی پیش گوئی کے وقت ہی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
مارچ کے بعد پہلی مرتبہ خام تیل قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور قیمت 46 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔
امریکہ میں ہیوسٹن ، ٹیکساس اور نیو اورلینز، لوزیانا کے بیشتر ریفائنری کمپلیکس بند کردیئے گئے اور احتیاطی طور پر ساحلی شہروں کے کچھ علاقے خالی کرا لیے گئے ہیں۔

شمالی امریکہ میں توانائی کی صنعت کا مرکز طوفان کے سبب متاثرہے۔(فوٹو عرب نیوز)

امریکہ میں ماضی میں آنے والے سمندری طوفانوں 2005 میں کترینہ اور2017 میں ہاروی طوفان کے سبب  پہلے بھی اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ امریکی تیل کی 15 لاکھ  بیرل سے زیادہ پیداوار کو روک دیا گیا ہے جو علاقائی پیداوار کا تقریبا 85 فیصد ہے۔
امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اس کا اثر زیادہ محسوس ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: