Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا نیا حملہ ناکام ، ڈرون تباہ

عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ بارودی ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا ہے۔
 سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المالکی نے بتایا کہ ’حوثی دہشت گرد سعودی شہریوں اور سول تنصیبات پر منظم طریقے سے جان بوجھ کر حملے کر رہے ہیں‘۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی حوثیوں نے بارودی ڈرون سعودی عرب پر حملے کےلیے بھیجا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔
سبق ویب کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) نے سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے عرب اتحاد کی اس بات کے لیے تعریف کی کہ وہ کمال مستعدی کا مظاہرہ کرکے حوثیوں کے حملوں سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کررہا ہے۔
اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ’ او آئی سی نہ صرف یہ کہ حوثی دہشت گردوں کی مذمت کرتی ہے بلکہ انہیں اسلحہ اور رقم فراہم کرنے والوں کی بھی مذمت ضروری سمجھتی ہے‘۔

شیئر: