Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 34 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جمعرات کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 34 نئے اموات کے ساتھ ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار پانچ ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 808 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی ہے۔

 

اس وقت پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 22 ہزار 88 ہے جب کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 20 ہزار 849 ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 52 ہزار افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 704 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 221 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 438 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 258 اور ایک ہزار 302 اموات ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں اب تک 22 ہزار 765 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 248 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 226 جب کہ اموات 154 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 41 اور اموات 116 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 409 اور اموات 93 ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں