Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ادارے ہٹ جائیں تو حکومت 24 گھنٹے نہیں رہ سکے گی‘

مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیماریوں کا ایک ہی حل ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو (فوٹو: مسلم لیگ ن)
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیماریوں کا ایک ہی حل ہے کہ عمران خان اور جعلی حکومت کو گھر بھیجو۔
’میں اداروں سے کہتی ہوں کہ عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جاؤ، ادارے پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت 24 گھنٹے نہیں رہ سکے گی۔‘
جمعے کو گراسی گراؤنڈ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ عوام دشمن حکومت نواز شریف کے بیانیے کے نیچے دب چکی ہے، اسے ایک آخری دھکا لگانے کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد ملک میں آزادانہ اور شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں۔
’سلیکٹڈ عمران خان خواہ مخواہ اچھل رہا ہے، اسے کوئی پوچھتا تک نہیں ہے، جب کراچی کے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا کر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو گرفتار کیا گیا، آئی جی کو اغوا کیا تو یہ مزے سے بنی گالہ میں سو رہا تھے۔‘
 ’کسی نے اس کو بتانا تک گوارا نہیں کیا کہ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔‘
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ’کہتا تھا کہ احستاب مجھ سے شروع کرو، پھر اسی احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا۔ احتساب کا سامنے کرنے کے لیے نواز شریف جیسا جگر چاہیے۔‘
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مالم جبہ سکینڈل کو جانتے ہو نا، بلین ٹری سونامی منصوبہ کہاں گیا؟ کہیں دس درخت بھی لگے نظر آتے ہیں؟‘
’آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’آڈیٹر جنرل نے کہا کہ ان درختوں میں کروڑوں اربوں روپے کھائے گئے ہیں۔‘

شیئر: