Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی تفتیشی کارروائیاں

غیر معیاری مصنوعات کے متعدد نمونے ضبط کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
پانچ حکومتی اداروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے مملکت کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر معیاری مصنوعات اور صنعتی خلاف ورزیوں پر متعدد فیکٹروں پر جرمانے عائد کردیئے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق تفتیشی ٹیم میں وزرات تجارت ، وزارت صنعت و معدنیات، کسٹم اتھارٹی، سعودی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سعودی توانائی سینٹر کے اہلکار شامل تھے۔
تفتیشی ٹیم نے 25 مصنوعات ضبط کیں جبکہ غیر معیاری بجلی کی اشیا کے 13 نمونوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق قرار نہ دیتے ہوئے انہیں مارکیٹ کرنے سے روک دیا گیا ۔
مذکورہ اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے مرکزی ریجن کی 16 فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جبکہ مشرقی ریجن کی 3 ، مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ، مدینہ منورہ میں ایک فیکٹری کے خلاف غیر معیاری لائٹیں فراہم کرنے پر چالان کیا گیا۔
تفتیشی ٹیم نے مختلف مصنوعات کو غیر معیاری قرار دیا جن میں مختلف اقسام کے ہیلوجن لیمپ، فلورسینٹ لیمپ ، بعض قسم کی ایل ای ڈیزلیمپ، ایچ آئی ڈی لیمپ اور بعض نوعیت کے کنٹرول گیئرز شامل تھے

شیئر: