Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کی 511 اداروں کے خلاف کارروائی

چار ہفتوں میں 8 ہزار 620 چھاپے مار ے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران مملکت بھر میں 8 ہزار 620 چھاپے مار کر 511 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔  
تجارتی ادارے صارفین کی صحت و سلامتی کے حوالے سے غفلت کے مرتکب ہورہے تھے۔ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے 511 اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت تجارت)

ایس او پیز کے حوالے سے قانون یہ ہے کہ خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہے جبکہ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا اور پھر ادارے کو سیل کردیا جاتا ہے۔ 
تجارتی مرکز کے اندر یا باہر ملازمین یا صارفین کے اجتماع پر فی کس پچاس ہزار ریال جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

شیئر: