Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان نے مرسڈیز بیریئر میں مار دی

عامر خان کا کہنا تھا کہ روڈ گیلی تھی جس وجہ سے ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوگئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنی 90 ہزار پاؤنڈز کی مرسڈیز گاڑی ایک بیریئر میں مار دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اتوار کو بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث روڈ گیلی تھی جس وجہ سے ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوگئی۔
33 سالہ باکسنگ چمپئین نے اپنی گاڑی کی ٹکر کے بعد کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'موٹروے پر گاڑی جب بیریئر پر لگی تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ باکسنگ کے دوران انہیں ایک باری میں کئی مرتبہ مارا گیا۔ جسے 'کامبو شاٹ' کہا جاتا ہے۔'
ویڈیو میں عامر خان کی گاڑی کا بمپر نیچے لٹکتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ مدد کے انتظار میں ان کی گاڑی کی ہیزرڈ لائٹ چل رہی تھی۔
انہوں نے گذشتہ رات برطانیہ میں ایم سکس موٹروے پر جنکشن 12 اور 13 کے درمیان اپنی گاڑی مار دی تھی۔
تاہم اس بارے میں پوسٹ کرنے کے بعد انہوں نے خدا کا شکر بھی ادا کیا کہ وہ محفوظ رہے۔

شیئر: