Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریکِ لبیک کے خادم رضوی انتقال کرگئے

’علامہ خادم حسین رضوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی وہ انتقال کر چکے تھے‘ (فوٹو: فیس بُک)
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 54 برس تھی۔
ان کا انتقال جمعرات کی رات تقریباً پونے نو بجے ہوا۔
تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر اعجاز اشرفی نے اردو نیوز سے گفتگو میں خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دو ہفتے سے بخار میں مبتلا تھے۔
’خادم حسین رضوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی وہ انتقال کر چکے تھے۔‘
خادم حسین رضوی کی میت لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان، گورنر پنجاب چودھری سرور اور  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خادم حسین رضوری کی وفاات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
دو روز قبل تک وہ اسلام آباد میں فرانس میں شائع ہونے والے خاکوں کے خلاف دھرنے میں موجود تھے اور مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے یہ دھرنا حکومتی وفد کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد ختم کیا تھا،
خادم حسین رضوی 2017 میں ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کے بعد پہلی بار سامنے آئے تھے اور اس وقت بھی انہوں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا۔
تاہم 2017 میں ہی وہ اس وقت بہت مشہور ہوئے جب انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران فیض آباد کے مقام پر دھرنا دیا تھا اور اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں