Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرد و خواتین اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات کی تاریخیں طے

 تعلیم وتربیت اتھارٹی کے مطابق نتائج کا اعلان کرنے اور پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرنے کی تاریخ 30 مئی 20221 ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایولیویشن کمیشن نے رواں سال کے اگلے دسمبر سے شروع ہونے والے مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات کی تاریخیں طے کردی ہیں۔
 عاجل کے مطابق کمیشن نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اساتذہ لائسنس ایک دستاویز ہے جس کا حامل تدریسی پیشے کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔
 پیشہ ورانہ لائسنس وزارت تعلیم کے ذریعے جاری کردہ پیشہ ورانہ عہدے کے حصول کے لیے شرط ہوگا، مزید یہ کہ اس کا حصول اس امتحان سے متعلق ہے جو تعلیمی معیارات کے جائزے کے لیے بنایا گیا، کیونکہ یہ ٹیسٹ دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا جنرل تعلیمی امتحان ہے، اور دوسرا سپیشلائزیشن امتحان ہے۔
 کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ منظور شدہ پیشہ وارانہ لائسنس ٹیسٹوں میں شامل سپیشلائزیشن کو اپنے خصوصی پیشہ وارانہ معیار کی تشکیل میں اور اس طرح کے زیراہتمام یونیورسٹی کی کم اہلیت کے حامل افراد یا اساتذہ کے کالجوں کی اہلیت رکھنے والے افراد کے لیے اہلیت کی سطح کے لیے مناسب ٹیسٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے، اور وہ یونیورسٹی ڈگری والے افراد کے لیے ٹیسٹ سے مختلف ہے۔

لائسنس امتحانات کے مراحل

 اتھارٹی کے مطابق  دسمبر 2020 کے اوائل میں اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرنے کا نظام شروع کیا جائے گا، اور ویب سائٹ میں اساتذہ کا اندراج  کیا جائے گا جنہوں نے 6 دسمبر 2020 کو اہلیت ٹیسٹ پاس کیا تھا۔
ایسے  اساتذہ جو پہلے رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں یا قابلیت کے امتحانات میں پاس نہیں ہوئے ہیں، انہیں 15 دسمبر 2020 کو پروفیشنل لائسنس ٹیسٹ لینے کا موقع ملے گا۔
 پیشہ ورانہ لائسنس ٹیسٹوں کی پہلی مدت، جو سپیشلائزیشن کا امتحان ہے، 30-23 جنوری 2021 کے دوران ہوگی جبکہ پیشہ ورانہ لائسنس امتحانات کی دوسری مدت 26-20 مارچ 2021 تک ہوگی۔
 تعلیم وتربیت اتھارٹی کے مطابق نتائج کا اعلان کرنے اور پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرنے کی تاریخ 30 مئی 20221 ہوگی۔
 ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویویلیشن کمیشن کی ڈگری (بیچلر) یا اس سے اوپر کے ہولڈرز کے لیے ہر طرح کے مرد اور خواتین اساتذہ (ایڈوانس پریکٹیشنر، ایکسپرٹ) کے لیے پیشہ ورانہ لائسنس جاری کرتا ہے  مرد اور خواتین اساتذہ، یا جن کے پاس گریجویشن یا اس سے اعلی تعلیم کی ڈگری ہو یا وہ لوگ جو  تدریسی پیشے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
 ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایولیویشن کمیشن کے مطابق قواعد و ضوابط کے نافذ ہونے پر تدریسی پیشے پر عمل کرنے والے مرد اور خواتین اساتذہ کو بھی اساتذہ کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔

شیئر: