Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 59 ہلاکتیں

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 665 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
اتوار کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 59 مزید افراد ہلاک ہو گئے جس کے ساتھ ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 662 ہوگئی ہے۔
سنیچر کو ہونے والی اموات گزشتہ چار مہنیوں کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 665 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے۔
 اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 ہے جب کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 29 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 816 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 10 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 97 اور ایک ہزار 325 اموات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 569 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 278 ہے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 744 جب کہ اموات 161 ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چھ  ہزار اور اموات 140 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 526 اور اموات 94  ہیں۔

شیئر: