Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مصر کورونا وبا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے‘

’ملک بھر میں ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر دوبارہ سختی سے عمل ہوگا‘ (فوٹو: الاہرام)
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کورونا کی دوسری لہرکی لپیٹ میں ہے۔
مقامی اخبار الاہرام کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید نے کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے وزارت کو تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہسپتالوں کی تیاری اور ادویہ کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’ملک بھر میں ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر پر دوبارہ سختی سے عمل ہوگا‘۔
’وزیر صحت اور وزارت کے اعلی عہدیداروں نے دوسری لہر کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا ہے‘۔
’بعض ادارے مبینہ طور پر بعض ادویہ آن لائن فروخت کرتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں‘۔
’اس منفی رجحان کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری ہے‘۔

شیئر: