Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 322 کیسز ، 15 ہلاکتیں

تیسرے دن بھی سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے (فوٹو، ٹوئٹر)
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 322 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت  کی جانب سے  جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے دن کورونا کے مصدقہ کیسز کے بعد اب تک کووڈ 19 وائرس کا شکار ہونے والے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 389 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے ایک ہی دن میں 428 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 215 ہو گئی۔

اب تک 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے (فوٹو،ٹوئٹر)

مختلف شہروں میں مزید کیسز کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تیسرے دن بھی ریاض میں مریضوں کی تعداد دیگرشہروں کی بہ نسبت سب سے زیادہ رہی ۔ ریاض میں 65 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ جدہ میں 29 ، مکہ مکرمہ 24 ، مدینہ منورہ 22 ، عنیزہ ، طائف اور وادی الدواسر میں 11 ، گیارہ افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔
الخرج میں 10 ، ینبع 9 ، المجمعہ 8 ، بریدہ ، دمام اور تبوک میں 7 ، سات ، الھفوف اور مھد الذھب میں 6 ، چھ ، عیون الجوا ، حائل ، نجران اور الدئم میں 5 ، پانچ جبکہ الخفجی میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
الدوادمی ، بقیق ، قطیف ، رجال المع اور المبرز میں 3 ، تین مریضوں سامنے آئے جبکہ 12 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو اور 22 شہروں میں ایک ، ایک شخص میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 699 کی حالت  نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 5 ہزار 334 مریضوں میں یہ وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت بہتر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد اس مرض سے چھٹکارہ پالیں گے۔
کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس مہلک وائرس کی جب تک ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو جاتی احتیاطی تدابیر پر اسی طرح عمل کیاجائے جیسا روز اول کیاجاتا تھا ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15 افراد ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو کسی طور پرنظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ مہلک وائرس انسان سے انسان میں بہت تیزی سے منتقل ہوتا ہے ۔ ہاتھوں میں مستقل طور پردھونے یا سینیٹائز کرتے رہیں ، باہر سے آتے ہی سب سے پہلے ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھوئیں جب بھی گھر سے باہر جائیں ماسک کا استعمال لازمی طور پر کیا جائے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیاجائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: