Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 54 ہلاکتیں

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 54  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعے کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے تین ہزار 113 نئے مریض سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے۔
 
این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک سات ہزار897  افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدا 45 ہزار 533 ہے۔ اب تک کورونا سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 35  ہزار 881 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں ایک ہزار 489 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔
ملک میں کورنا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 783 ہے، جب کہ دو ہزار 885 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جن کی تعداد دو ہزار 945 ہے۔
پنجاب میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار 160 مریض سامنے آئے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں