Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی طرح سر کی جلد کی صحت بھی اہم

ے بالوں میں بیماریاں خشکی، چکنائی والی جڑیں ، اسی طرح بال گرنے کا سبب  بھی بن سکتا ہے: فوٹو فری پکس
بالوں کی دیکھ بھال کی طرح سر کی جلد کی دیکھ بھال بھی اتنی ہی اہم ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سر کے لیے خصوصی برش کا استعمال کرنا کاسمیٹک کی بنیادی عادات میں سے ایک ہے۔
 یہ برش عام طور پر بالوں میں کنگھی کرنے والے برش کے رنگ اور شکل سے مختلف ہوتا ہے۔
اگرچہ سر ہمارے جسم کی 3.5حصہ بنتا ہے لیکن ہم عام طور اسے بھول جاتے ہیں ہم بالوں کی حفاظت کے دوران بھول جاتے ہیں کہ ہماری سر کی جلد بھی اسی قدر اہمیت کی حامل ہے بلکہ سر کی جلد کی حفاظت سے بال بھی محفوظ رہیں گے۔
سر کی جلد میں کچھ ایسے  اجزاء شامل ہوتے ہیں جو بالوں کو تیار کرتے ہیں۔ یہ کیریٹین تیار کرتے ہیں جو بالوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
یہ عام طور پر بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری غذائی اجزاء اور آکسیجن خون کی گردش سے حاصل کرتے ہیں۔ جہاں تک سر کی جلدمیں غدود کی بات ہے تو یہ بالوں میں موجود ریشہ بڑھاتےاوران کو زیادہ چمکدار بناتے ہیں، یوں صحت مند بالوں میں ہر ماہ ڈیڑھ سینٹی میٹر تک اضافہ ہوتا ہے اور ان کی زندگی چلتی رہتی ہے۔

کچھ  مخصوص برش جو سر کی جلد کی دیکھ بھال  کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں: فائل فوٹو 

سر کی جلد کی  خصوصی حفاظت:
الربیعہ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سر کی جلد کے خلیوں کی تخلیق جلد کے خلیوں کی تخلیق سے دو گنا تیز ہوتی ہے  اور یہی وجہ ہے کہ وہ آلودگی ، الٹرا وایلیٹ شعاعوں، کیمیائی رنگینی یا سخت بالوں کی سٹائلنگ کے نتیجے میں عدم توازن کا شکار ہو جاتی ہے۔
اس سے بالوں میں بیماریاں خشکی، چکنائی والی جڑیں ، اسی طرح بال گرنے کا سبب  بھی بن سکتا ہے۔
بالوں کی دیکھ بھال کے ماہرین اس بارے میں مشورہ دیتے ہیں کہ سر کی جلد کو بیرونی جارحیتوں سے ہرممکن بچائیں، ہفتے میں کئی بار باقاعدگی سے مساج کی ترغیب دیتے ہیں۔
جہاں تک بہترین قسم کے مالش کی بات ہے تو یہ سر کی جلد کے مساج کے لیے ایک خاص  برش کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یہ برش  ایک سے زیادہ لچکدار سروں اور گول  دنتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
یہ خون کی گردش کو تیز بناتا ہے اور بالوں کے پتیوں میں غذائی اجزا کی تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔ یہ مساج ٹوٹنے والے، پتلا ہونے والے بالوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتاہے جو غیر فطری زوال کا شکار  ہوتے ہیں۔
کچھ قسم کے برش جو سر کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ان کا اچھا اثر بھی پڑتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف خون کی گردش کو تیز کرتے ہیں بلکہ اس کی سطح پر جمع ہونے والی نجاستوں کو سر کی جلد سے دور کرنے کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔
اس صورت میں  یہ ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
سر کی جلد کا برش کیسے اور کب استعمال کریں؟

ہم عام طور اسے بھول جاتے ہیں ہم بالوں کی حفاظت کے دوران بھول جاتے ہیں کہ  ہماری سر کی جلد بھی اسی قدر اہمیت کی حامل ہے: فوٹو فری پکس

ان میں سے زیادہ تر برش ایک ہی وقت میں سر کی جلد کا مساج اور بالوں کو چھڑانے کا کام کرتے ہیں۔ یہ عموماً روزانہ استعمال ہوتے ہیں۔ البتہ صرف مساج  کے لیے تیارکردہ یا پلاسٹک اور سلیکون سے بنے ہوں تووہ ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال  کرتے چاہیے۔
غسل کرنے کے بعد بالوں پر تیل لگاکرمساج کا برش استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ شیمپو سے بالوں کو دھوتے وقت اسی طرح مالش کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو سر کی جلد کی چھیدوں میں جمع زہریلے مواد کو نکالنے کا کام کرتا ہے۔انہیں بہتر طور پر بڑھنے کا موقع دیتا ہے۔

شیئر: