Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل سیکورٹی اور سماجی تحفظ کی رقم کن افراد کو ملے گی؟

مستقل طور پر مقیم ہر ایسا سعودی باشندہ جس کی آمدن کم ہو وہ سکیورٹی کی پنشن کا حقدار ہے۔ فوٹو اے ایف پی
سوشل سکیورٹی اور سماجی تحفظ  کے قواعد وضوابط میں بیان کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جو روزگار  کے حامل ہیں لیکن اپنے اہل وعیال پر خرچ نہیں کرتے انہیں پانچ ہزار ریال جرمانہ یا تین ماہ قید کی سزا ہوگی یا یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جائیں گی۔
عکاظ نیوز کے مطابق اسی طرح سوشل سکیورٹی سے بغیر ضرورت کے مال حاصل کرنے والے کو دس ہزار ریال جرمانہ اور ایک سال قید تک سزا بھی ہو سکتی ہے۔
120 روز بعد نافذالعمل ہونے والے قانون کے مطابق سماجی تحفظ کی پنشن کا حق سعودی باشندے سے شادی شدہ غیر سعودی عورت، بیوہ یا طلاق یافتہ غیر سعودی خاتون، جس کے سعودی ہوں۔
اسی طرح ایسی سعودی بیوہ کے بچے جس نےغیر سعودی شوہر سے شادی کی ہو وہ بھی رقم لینے کے حقدار ہیں۔ معذور افراد، یتیم بچوں کے ساتھ بیوہ خواتین جن کے پاس آنے جانے کا کارڈ ہے۔
سعودی عرب میں مستقل طور پر مقیم ہر ایسا سعودی باشندہ جس کی آمدن کم ہو وہ  سکیورٹی کی پنشن کا حقدار ہے جبکہ وہ اپنے کنبہ کی ضروریات پوری نہ کر سکتا ہو بشرطیکہ درخواست دہندہ صحت، تعلیم، کمیونٹی سروس سے متعلق وزارت کے قوانین کو پورا  کرے۔

قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی منظور ی کے بعد اگلے ماہ سے رقم فراہم کی جاتی ہے۔ فوٹو ایس پی اے

قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی منظور ی کے بعد اگلے ماہ سے رقم فراہم کی جاتی ہے۔
ضابطے کے مطابق ڈیٹا غلط ثابت ہونے پر رقم روک لی جائے گی۔

پنشن کا حق سعودی باشندے سے شادی شدہ غیر سعودی عورت بھی رکھتی ہے۔ فوٹو سبق

اسی طرح اگر فائدہ اٹھانے والا (تیس) دن سے زیادہ عرصہ اپنے ذاتی اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے میں دیر کرتا ہے اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ فائدہ اٹھانے والے شخص کو اب ضرورت نہیں رہی وہ خود کمانے کے قابل ہو گیا ہے۔
اسی طرح اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو فائدہ اٹھانے والا شخص جو کام کرنے کے قابل ہے وہ اب ملازمت کی تلاش نہیں کر رہا ہے یا اس نے وزارت ہیومن ریسورسز کے منظور شدہ ملازمت کے پلیٹ فارم پر درخواست نہیں دی ہے یا مناسب ملازمت کو قبول نہیں کر رہا ہے۔
اگر فائدہ اٹھانے والا شخص کسی مستقل مفت رہائش گاہ یا علاج معالجے کے لیے مقیم ہوجاتا ہے اور کام کی کوشش چھوڑ دیتا ہے تو اس کے لیے رقم روک دی جائے گی۔

شیئر: