Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ہوٹل میں گیس سیلنڈر دھماکہ، ایک شخص ہلاک 6 زخمی

دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ ساتھ والی دکان کوبھی نقصان پہنچا(فوٹو، سبق نیوز)
ریاض شہر کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر میں ہونے والے دھماکے سے ایک کارکن ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریاض شہر کے علاقے ’المونسیہ ‘ میں واقع ہوٹل میں گیس سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کا فرنیچر اور دیگر سامان ہی نہیں بلکہ ہوٹل کے اندر موجود زیبائشی اشیا بھی ٹوٹ کر بکھر گئیں ، ہوٹل کے شیشے بھی دھماکے سے ٹوٹ گئے۔
ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی شدت سے اس کے ساتھ والی دکانوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے کی نعش ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیاگیا۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات کےلیے متاثرہ ہوٹل کو متعلقہ ادارے کے سپرد کردیاگیا۔

شیئر: