Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باز مقابلے میں پہلے 5 انعامات ایک شہری کے نام

کیا آپ نے کبھی سنا کہ کسی ایک مسابقے میں پہلے 5 انعامات ایک ہی شخص کو ملے ہوں، ایسا ہی کچھ شاہ عبد العزیز باز میلے میں ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری محمد بن برغش المنصوری کے بازوں نے مسابقے الملواح میں پہلے بانچوں انعامات حاصل کرلیے ہیں۔
باز پالنے والوں کے درمیان ہونے والے ایک مسابقے کے دورن شہری کے العیناوی، عسیر، ابشر، ابشر آر اور جسار نامی بازوں کو پہلے سے لے کر 5 ویں انعامات ملے ہیں۔
بازوں کے درمیان اڑان کا مقابلے ہوا تھا جس میں پہلے باز نے 400 میٹر کی مسافت 18 سیکنڈ اور 566 ویں حصے میں مکمل کی ہے جبکہ انہی شہری کے پانچویں نمبر پر آنے والے باز نے یہی مسافت 19 سیکنڈ اور 726 ویں حصہ میں عبور کیا ہے۔
مسابقے میں ایک شخص کو زیادہ سے زیادہ 6 بازوں سے شرکت کی اجازت ہے۔ ہر راؤنڈ میں پہلے 10 بازوں کے مالکان کو انعامات دیے ئے جاتے ہیں۔
اسی طرح ہر راؤنڈ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے بازوں کو آخری مقابلے کے لیے اہل سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز باز میلہ 12 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں 22.7 ملین ریال کے انعامات رکھے گیے ہیں۔
 

شیئر: