Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیسر: رہائش گاہ کو کھانا پکانے کے لیے استعمال کرنے والا گروہ گرفتار

کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے (فوٹو:اخبار 24)
ابہا انڈسٹریل سٹی کے علاقے عسیر میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو غیرقانونی طورپر رہائش گاہ کو کھانا بنانے اور تقسیم کرنے کے مقصد کے لیے استعمال کررہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
دوسری جانب عسیر میں فوڈ سیفٹی لیبارٹری کو گزشتہ نومبر میں مختلف کھانوں کے 687 نمونے ملے تھے جنہیں معائنے کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔
 
ان نمونوں میں سے 86 فیصد  کا معیار درست جبکہ 14 فیصد غیر معیاری قراردیے گئے ہیں۔

شیئر: