Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین  کورونا ویکسین کے استمال کی منظوری دینے والا پہلا عرب ملک

اتھارٹی کے مطابق فیصلے کی منظوری بحرینی وزارت صحت کی سفارشات پر دی گئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاست بحرین نے جمعہ کو  کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے بننے والی  فائزر ویکسین کی سرکاری طور پر منظوری دی ہے۔
یہ اقدام کورونا وائرس  کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔

 

یوں بحرین دنیا کا دوسرا اور عرب دنیا کا پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جس نے ویکسین کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔
بحرینی اتھارٹی برائے ریگولیٹری پروفیشنز اینڈ ہیلتھ سروسز نے  ویکسین کی منظوری ہنگامی حالات کے پیش نظر دی۔
اتھارٹی کے مطابق یہ ویکسین  کورونا سے شدید متاثر  افراد کے لیے دستیاب ہوگی، وہ چاہے عمر رسیدہ ہوں یا بچے وغیرہ البتہ ان کی تصدیق وزارت صحت کرے گی۔
اتھارٹی کے مطابق اس فیصلے کی منظوری  بحرینی وزارت صحت کی سفارشات  اور مطالبے کی روشنی میں دی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق منظوری دینے وقت امریکی  کمپنی  سے اس ویکسین کے بارے میں ملنے والی معلومات کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

شیئر: