Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گاڑیاں چرانے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

مسروقہ سامان کی مالیت 50 ہزارریال بتائی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے گاڑیاں چرانے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
گروہ میں شامل تینوں ملزمان سعودی ہیں۔
ریاض پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس کو شہر میں گاڑیوں کی چوری کی متعدد شکایات موصول ہونے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔
ملزمان مسروقہ گاڑیوں میں وارداتیں بھی کیا کرتے تھے۔ پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گروہ کے ارکان گاڑیوں سے قیمتی اشیا چرانے میں بھی ملوث تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے طویق اور صحافہ محلوں میں چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا مسروقہ سامان جو انہوں نے گاڑیوں سے چرایا تھا کی مالیت 50 ہزارریال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت کے حوالے کردیا جہاں ثبوتوں اور اعتراف جرم کی بنیاد پر ان پرکیس چلایا جائے گا۔

شیئر: