Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل آباد، فلائنگ کلب کا طیارہ گر کر تباہ، 2 جاں بحق

فیصل آباد...فیصل آباد میں جمعہ کوایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ ٹیک آف کے فوری بعدتکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ انسٹرکٹر معاذ اور ٹرینی پائلٹ محمد احمد جاں بحق ہوئے۔ایک اطلاع کے مطابق طیارے کے انجن نے کام کرنا بند کردیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2014 میں بھی راولپنڈی میں فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔
 

شیئر: