Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن تعلیم یا سکول؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا

دونوں صورتوں میں وزارت تعلیم کی تیاریاں مکمل ہیں(فوٹو، اخبار24)
 وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’وزارت تعلیم نے تاحال ’سیکنڈ ٹرم‘ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا‘۔
 العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ’وزارت تعلیم آن لائن ایجوکیشن یا روایتی طریقہ تعلیم کے بارے میں متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اس بارے میں کسی قسم کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ دوسرے تعلیمی سیمسٹرکے لیے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’دونوں صورتوں میں وزارت تعلیم کی تیاریاں مکمل ہیں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا‘۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ’آنے والے دنوں میں وزارت تعلیم اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرے گی کہ پڑھائی اسکولوں میں روایتی اندازمیں شروع کی جائے یا اس سلسلے کو آن لائن جاری رکھا جائے‘
’اس ضمن میں وزارت صحت کے ساتھ مکمل رابطہ ہے ، حالات کا بغور اور باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مناسب وقت پر فیصلے کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا‘۔

شیئر: