ایمرجنسی میں انشورنس کمپنی سے منظوری کی ضرورت نہیں
کہ’ایمرجنسی کیسز میں علاج کی لاگت انشورنس کمپنی کو بھیجی جائے گی، اس کا مطالبہ مریض سے نہیں ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی ہیلتھ کونسل نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں پہنچنے والے ایمرجنسی کیسز میں علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انشورنس کمپنی سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کونسل نے کہا ہے کہ ’ایمرجنسی کیسز میں علاج کی لاگت انشورنس کمپنی کو بھیجی جائے گی، اس کا مطالبہ مریض سے نہیں ہوگا‘۔
’ہسپتال مریض کو طبی سہولت فراہم کرنے بعد انشورنس کمپنی کو 24 گھنٹے کے اندر مطلع کرنے اور بل بھیجنے کے پابند ہیں‘۔
ہیلتھ کونسل نے کہا ہے کہ ’ایمرجنسی میں پہنچنے والے مریضوں کا علاج انشورنس کمپنی سے منظوری لینے کے لیے موخر نہ کیا جائے‘۔
’ایسا کرنا ہیلتھ کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر سزا ہوسکتی ہے‘۔