Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو: کراچی میں پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ساتھ ہوا کیا تھا؟

رواں سال 22 مئی کو پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی بیلی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس سے شئیر کی جا رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی  کوشش میں طیارے کے پہیے نہیں کھلے اور اس نے پیٹ کے بل لینڈنگ کی جس کی وجہ سے انجنوں کے رگڑ کھانے سے شعلے بلند ہوئے۔
 2 بج کر 33 منٹ 45 سیکنڈز پر طیارے کے انجن پہلی بار ٹکرائے اور دوسری بار پہلے سے زیادہ شعلے اٹھے اور چار بار رگڑ کھانے کے بعد طیارے نے دوبارہ اڑان بھری۔
آخری کوشش میں طیارہ 1800 فٹ سے زیادہ بلندی پر نہ جا سکا اور آبادی پر گرکرتباہ ہوگیا۔
اس حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو مسافر زندہ بچ گئے تھے۔

شیئر: