Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر60 ہزار ریال سے زائد رقم یا زیورات کے بارے میں کسٹم کو مطلع کریں   

محکمہ کسٹم کی ویب سائٹ سے بھی ڈیکلریشن فارم ڈاون لوڈ کیاجاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے یاددہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت آنے اور جانے والے مسافرمقررہ حد سے زیادہ نقد رقم یا قیمتی اشیا کو شو کرنے کے  پابند ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت آنے اور جانے والے ایسے مسافر جن کے پاس 60 ہزار ریال مالیت سے زائد رقم ، سونے کے زیورات ، قیمتی دھات یا غیر ملکی کرنسی ہو انہیں چاہئے کہ وہ محکمہ کسٹم کی جانب سے فراہم کردہ ڈیکلریشن فارم بھر کراس پر تصدیق کرالیں۔ 
محکمہ کسٹم کی جانب سے فارم آن لائن بھی دستیاب ہے جسے وہ مملکت آمد سے قبل حاصل کرسکتے ہیں علاوہ ازیں تمام ہوائی اڈوں اور کسٹم  چیک پوسٹوں پر بھی فارم مہیا کئے گئے ہیں۔ 

دوسری بار غلطی دہرانے پر جرمانے کا تناسب 50 فیصد ہوگا( فوٹو زاویا)

مذکورہ رقم یا قیمتی اشیا کے بارے میں محکمہ کسٹم کو مطلع نہ کیا جانا قانون شکنی شمار ہوگی جس کے مطابق ان سے برآمد ہونے والی اشیا اورکرنسی نوٹوں کی مجموعی مالیت کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ 
محکمہ کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی دوسری مرتبہ دھرائے جانے کی صورت میں جرمانے کا تناسب 50 فیصد کردیا جائے گا۔ 
تحقیقات میں اگر یہ ثابت ہوجائے کہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال کی گئی ہے تو ایسی صورت میں پوری رقم یا دیگر قیمتی اشیا ضبط کرکے خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: