Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں جمعہ کو صلاۃ استسقا ادا کی جائے گی

جمعے کی نماز سے دس منٹ قبل صلاۃ استسقا ادا کی جائے گی( فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 18 دسمبر کو جمعے کی نماز سے 10 منٹ قبل بارش کے لیے خصوصی نماز (صلاۃ استسقا) ادا کی جائے  گی- 
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ’وام‘ نے بدھ کو نماز کے اوقات کے حوالے سے چارٹ بھی جاری کیا ہے- 
واضح رہے کہ ایک دن قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے بھی بارش کے لیے صلاۃ استسقا ادا کرنے کی ہدایت کی تھی-  
صدر شیخ خلیفہ نے امارات میں رہنے والوں سے کہا کہ وہ بارش کے لیے دعا بھی کریں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: