Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوق لینہ، نجد کی معیشت میں اہم کردار کرنے والی منڈی

’منڈی میں 300 دکانیں تھیں، یہاں عراق اور شام سے سامان تجارت آتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
رفحا کمشنری سے 110 کلو میٹر دور جنوب میں لینہ نامی دیہی آبادی ہےجہاں سوق لینہ تاریخی منڈی علاقے میں بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوق لینہ 1933 کے لگ بھگ زمانے میں قائم ہوئی تھی۔
یہاں 300 کے قریب دکانیں تھیں، یہاں عراق، شام اور دیگر ممالک سے تاجر اپنا مال فروخت کرنے آتے تھے۔
یہ منڈی نہ صرف علاقہ کا مرکز تھی بلکہ پورے نجد سے لوگ یہاں آکر اپنی ضرورت کی چیزیں خریدا کرتے تھے۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ’سوق لینہ نجد کا قدیم بازار ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کی تاریخی منڈی بھی ہے‘۔
’اسے اپنے زمانے میں بڑی اہمیت حاصل تھی، یہ ایک طرح سے پورے عرب ممالک سے آنے والے سامان تجارت کامرکز اور خشک پورٹ تھا‘۔
’لینہ منڈی نے نجد کی معیشت کی بہتری اور مارکیٹ کی تیزی میں بڑا اہم کردار کیا ہے‘۔

’قریبی زمانے تک یہاں گہما گہمی تھی، اب منڈی ویران پڑی ہے‘ (فوٹو: سبق)

’قریبی زمانے تک یہاں گہما گہمی رہی، اب یہاں ویرانہ چھایا ہوا ہے، مارکیٹ کی بنیادی ساخت اور ڈھانچہ اب بھی موجود ہے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’وزارت ثقافت اور محکمہ سیاحت کو چاہئے کہ اس منڈی کا دوبارہ احیا کرکے علاقے کی تاریخی تجارتی علامت کو محفوظ کرلے‘۔

شیئر: