Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : پہلی بار ’صندل ‘ کے پودے اگانے میں کامیابی

صندل کے پودوں کو تجرباتی طور پر اگانے کی مہم کاآغاز کیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے کافی محنت و تحقیق کے بعد بالاخر ’صندل‘ کے پودے اگانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ 
جازان ریجن کی ’فیفا‘ کمشنری میں پہلی بار کامیابی سے ’صندل‘ کے پودوں کی کاشت کی گئی ہے۔ 

 صندل کے پودے ملائیشیا اور بھارت سے لائے گئے تھے- (فوٹو سبق)

ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مملکت میں گزشتہ ایک برس سے صندل کی کاشت کے لیے متعلقہ ادارے کوشش کررہے تھے جس کے لیے مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ صندل کے پودے ملایشیا اور بھارت سے لائے گئے تھے ۔ 
صندل کے پودے اگانے کے لیے جازان کے علاقے کا انتخاب کیا گیا اس ضمن میں جازان یونیورسٹی کے شعبہ زراعت اور دیگر اداروں کے تعاون سے تحقیق کو آگے بڑھایا گیا ۔ 
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے متفقہ طور پر جازان ریجن کی فیفا کمشنری کو صندل کے پودے لگانے کے لیے موذوں قرار دیا جس کے بعد وہاں صندل کے پودوں کو تجرباتی طور پر اگانے کی مہم کاآغاز کیا گیا۔ 
پودوں کی کاشت کاری میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب دیگر مقامات پر بھی صندل کے پودے اگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ صندل کے پودوں کی کاشت کے لیے پہاڑی علاقے بہتر ہوتے ہیں۔ 
صندل کے پودے اگانے کے لیے محکمہ زرارعت اور یونیورسٹی کے شعبہ زراعت نے مل کر کام کیا اس مقصد کے لیے مخصوص مٹی اور کھاد میں درآمد کی گئی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: