Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی شکل سابقہ سے زیادہ مہلک نہیں

کورونا سے بچاو کےلیے ایس اوپیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے معاون سیکرٹری برائے تحفظ صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل سابقہ وائرس سے زیادہ مہلک اور خطرناک نہیں۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق معاون سیکرٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تحقیق کے مطابق کوئی ایسا شخص جو کورونا سے شفایاب ہوچکا ہو اس کے دوبارہ اس مرض میں مبتلا ہونے کا امکان بہت ہی کم ہوتا ہے۔
’بیشترحالات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ایک بار جو کووڈ 19 سے شفایاب ہو جائے اس کے جسم میں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے جس کا دورانیہ کم از کم 4 سے 5 ماہ تک ہوتا ہے۔‘
ڈاکٹر عسیری نے مزید کہا کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لازمی ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مقرر کی جانے والی ایس اوپیز پر مکمل طور پر عمل کیاجائے۔
گھر سے باہر جائیں تو ماسک کا استعمال لازمی کریں ، لوگوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ کورونا وائرس ہاتھوں کے ذریعے ہی ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے جب صابن سے ہاتھ دھوتیں ہیں تو ہاتھوں پر لگا وائرس ختم ہو جاتا ہے
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے مفت معلومات حاصل کرنے کےلیے ٹول فری نمبر 937 مخصوص کیا گیا ہے جہاں اس مہلک مرض کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مفت سہولت فراہم کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت نے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں اگر کسی شخص کو یہ گمان ہو کہ اسے وائرس لگا ہے یا اسکی کیفیت ایسی ہو جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کی ہوتی ہے جس میں سرمیں درد، آنکھیں سرخ ہونا، منہ کا ذائقہ اور سونگھنے کی حس ختم ہونا، بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دقت تو اسے چاہئے کہ وہ فوری طور پر وزارت کی فراہم کردہ ایپ ’صحتی‘ پررجسٹرکرانے کے بعد مقررہ وقت پر کورونا ٹیسٹ کرائے۔

شیئر: