Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سپاہی ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے سات سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی چیک پوسٹ پر سنیچر کی رات کو حملہ کیا گیا تھا۔
آئی اس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے سات سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالرؤف، فقیر محمد، عبدالوکیل اور نائب صوبیدار گلزار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سپاہیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں سے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر: