Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: سکول میں ’بھنگ‘ کے پودوں کی کاشت

ہیڈمسٹریس نے لائبریری انچارج پر شک ظاہر کیا ہے- (فوٹو العربیہ)
مصر کی کمشنری المنصورہ کے جنوبی علاقے کے ایک پرائمری سکول میں ’بھنگ ‘ کے پودے اگانے والوں سے  وسیع پیمانے پر تحتقیقات کی جارہی ہیں۔ 
سکول کے باغیچے سے پولیس نے ’بھنگ ‘ کے 26  پودے بھی ضبط کرلیے۔  ہیڈ مسٹریس اور صفائی کے کارکن کی جانب سے پودے اگانے کا شک لائبریرین اور سپروائزر پر ظاہر کیا گیا ہے۔ 
مصری جریدے ’الیوم السابع‘ کے مطابق المنصورہ کمشنری کی پولیس کو اطلاع ملی کہ پرائمری سکول کے باغیچے میں بھنگ کی کاشت کی جارہی ہے۔ 
اطلاع دینے والا سکول کا چوکیدار تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم سکول بھجوائی جنہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سکول کی ہیڈ مسٹریس اور چوکیدار نے بھنگ کے پودے اگانے کا شک لائبریری کے انچارج اور سپروائزر پر کیا۔ 
چوکیدار کا کہنا تھا کہ لائبریری کے انچارج پودوں کو پانی دیا کرتے تھے جبکہ سپروائزر بھی انکے ہمراہ ہوتے تھے۔ اپنے بیان میں چوکیدار نے مزید بتایا کہ اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ نشہ آور پودے ہیں۔ جیسے ہی پودوں کے بارے میں معلوم ہوا فوری طور پر اسکی اطلاع مقامی تھانے کو فراہم کردی۔ 
پولیس نے سکول کے باغیچے میں اگے  بھنگ کے 26 پودے اکھاڑ کر اپنی تحویل میں لے لیے جبکہ لائبریری انچارج اور سپروائزر کے خلا ف پرچہ کاٹ کر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے خلاف وسیع پیماے پر تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد مقدمہ عدالت بھیجا جائے گا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: