Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں نئے کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں

’وزارت صحت نے ماہرین کی بڑی ٹیم کوویڈ 20 کا تعاقب کرنے کے لیے مختص کر رکھی ہے‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
کویت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی تبدیل شدہ قسم کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’کورونا کے نئے کیسز کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں‘۔
’ابھی تک ایسا کوئی کیس نہیں آیا جس میں مریض وائرس کی نئی قسم کا شکار ہوا ہو جسے کوویڈ 20 کہا جاتا ہے‘۔
’وزارت صحت نے ماہرین کی بڑی ٹیم صرف اس کام کے مختص کر رکھی ہے جو کوویڈ 20 کا تعاقب کر رہی ہے‘۔
’وزارت صحت کی ٹیمیں کئی جہتوں اور سمتوں میں کام کر رہی ہیں، ہم قرنطینہ مراکز کے علاوہ صحت مراکز، ہسپتال اور کورونا معائنہ مراکز میں موجود ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کویت میں ویکسین مہم جاری ہے جس میں ابتدائی مرحلے میں معمر شہریوں اور غیر ملکیوں کے علاوہ صحت عملے کو شامل کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ کورونا ویکسین بہت محفوظ ہے جبکہ وزارت کے ماہرین ویکسین لینے والوں کا معائنہ بھی کر رہے ہیں‘۔
’ویکسین لینے والوں میں ابھی تک کسی پر بھی غیر معمولی علامات نظر نہیں آئیں‘۔

شیئر: