Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مصر: ایک خاندان کے تین افراد 9 گھنٹے کے اندر ہلاک

بیٹی کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے والد بھی جان کی بازی ہار گیا (فوٹو: یوم السابع)
مصر کے ’الشرقیہ‘ صوبے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد 9 گھنٹے کے اندر یکے بعد دیگرے جان کی بازی ہار گئے- اپنی نوعیت کے اس المناک واقعے کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی-  
الامارات الیوم کے مطابق مصر کے ’النخاس‘ قریے میں رہنے والے متاثرہ خاندان کے پڑوسی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قریے کی ایک لڑکی رباب کا انتقال ہوگیا تھا- اس کی نماز جنازہ پڑھائی جارہی تھی کہ نماز جنازہ پڑھتے ہوئے رباب کا والد صبری الحدیدی چل بسا جبکہ اس کے چند گھنٹے بعد ہی صبری کی 80 سالہ خوشدامن کا بھی انتقال ہوگیا-  
پڑوسی نے بتایا کہ یکے بعد دیگرے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت پر پورا قریہ تعزیتی مرکز میں تبدیل ہو گیا- 
مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق مصری قریے کے ایک باشندے نے بتایا کہ 33 سالہ رباب صبری الحدیدی جمعے کو صبح سویرے شدید بیمار ہوگئی-  وہ ذیابیطس کی مریضہ تھی- وقتا فوقتا بے ہوش ہو جاتی تھی- 
ڈاکٹر کو علاج  کے لیے بلایا گیا- گھر پہنچنے پر ڈاکٹر نے معائنہ کرکے بتایا کہ رباب اپنی زندگی کی آخری سانس لے چکی ہے۔
اہل قریہ  نے مزید بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد رباب کی نماز جنازہ پڑھتے ہوئے اس کا باب صبری الحدیدی بھی بے ہوش ہو کر گر گیا- ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی جان کی بازی ہار گیا- 

شیئر: