Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی یمن میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

’حملے سے یمن میں سعودی عرب کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ملک کی نئی کابینہ کے ارکان کو ہدف بنایا گیا۔
بدھ کو پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘ 

 

’اس حملے کی نہ صرف اس بنیاد پر مذمت کی جانی چاہیے کہ یہ تشدد اور دہشت گردی کا اقدام ہے بلکہ اس لیے بھی قابل مذمت ہے کہ اس کے ذریعے یمن میں مملکت سعودی عرب کی امن اور سلامتی کے لیے جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ یمن کی علاقائی سالمیت کا احترام یقینی بنائے اور ملک میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرے۔ 
واضح رہے کہ حکام کے مطابق بدھ 30 دسمبر کو یمن میں عدن کے ہوئی اڈے پر ایک حملے میں کم سے کم 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ سعودی عرب سے آنے والی اس پرواز کے لینڈ کرنے کے فوراً بعد ہوا جس میں یمن کی نئی بننے والی کابینہ کے ارکان سوار تھے۔

شیئر: