Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 590 نئے کیسز

نئے مریض مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 590 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ تیرہ ہزار 231 ہوگئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، تمام کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 25 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

پچھلے چو بیس گھنٹے میں ایک ہزار 609 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

اعداد وشمار کے مطابق اتوار تین جنوری کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 609 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ  کر ایک لاکھ 89 ہزار 709 ہوچکی ہے۔
 امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 679 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کیا جائے۔

 

شیئر: