Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد اور خوشحالی لائے گا: محمد بن سلمان 

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد و اتفاق اور خوشحالی لائے گا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے  منگل 5 جنوری کو منعقد ہونے والے 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی پالیسی خلیجی تعاون کونسل اورعرب ممالک کے اعلی مفادات کے حصول پر قائم ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ  سعودی عرب خلیجی اور عرب عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنی جملہ توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے۔  

 

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی سربراہ اجلاس اتحاد و اتفاق کا باعث بنے گا- یہ خوشحالی اور فلاح کے کاررواں کو تقویت پہنچائے گا-  
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی سربراہ اجلاس کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں اتحاد و تعاون کے حصول اور پراگندہ شیرازہ جمع کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین اور ان کے برادر جی سی سی کے قائدین کی آرزوئیں عملی جامع پہنیں گی- 
شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ وہ جی سی سی ممالک میں ہمیشہ امن و استحکام قائم رکھے اور خلیجی عوام کے درمیان ہمدمی و ہمسازی اور یکجہتی کو مضبوط بنائے رکھے۔ 

شیئر: